top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم پولیس کو مطلوب ملزم سمیت تین خطرناک ملزمان ابوظہبی سے گرفتار ، اسلام آباد منتقل



جہلم:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے انٹرپول سیکشن نے جہلم پولیس کو مطلوب ملزم سمیت تین خطرناک ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں مسعود حسین، محمد سلیم اور محمد عمر شہزاد شامل ہیں۔ ملزم مسعود حسین جہلم، ملزم محمد سلیم بہاولپور جب کہ ملزم محمد عمر شہزاد ٹوبہ ٹیک سنگ پولیس کو مطلوب تھا۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page