top of page

جہلم: پولیس کا کم عمراور تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،9 ملزمان گرفتار


جہلم(مرزافرازبیگ) پولیس کا کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، کل09 ملزمان گرفتار،الگ الگ مقدمات درج،

سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان شمریز علی،عقیل شاہ،غلام مصطفٰی ،عبدالرقیب ،محمد حمزہ اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا،

پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان محمد اویس اور حسنین کو گرفتار کر لیا،

جب کہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان حیدر کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں،

والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page