جہلم (رانا عاصم سے)جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پتنگ فروش ملزمان گرفتار کر کے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے45پتنگیں اور 3 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر مشتاق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے10عدد پتنگیں اور 2 عدد ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا
top of page
bottom of page
Comments