top of page

جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمیر کو گرفتار کرلیا

جہلم (رانا عاصم سے)جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،تفصیلات کے مطابق ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمیر کو گرفتار کرلیا،ملزم سے پسٹل30 بوراورایمو نیشن برآمد،جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر محمود کو گرفتار کر لیا،ملزم سے بندوق 12بوراور ایمونیشن برآمد، جبکہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاطف علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل30بور اور ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0 comments
bottom of page