top of page

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دوسرے دن بھی بڑا کریک ڈاؤن،10 منشیات فروش ملزمان گرفتار


جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk ) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دوسرے دن بھی بڑا کریک ڈاؤن،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دوسرے دن بھی بڑا کریک ڈاؤن،10 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مجموعی طور پر 24 کلواور770 گرام چرس برآمد کی گئی، مقدمات درج کر لیے گئے، ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم نے 02 منشیات فروش ملزمان آصف اور عبدالشکور کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مجموعی طور 06 کلو 700 گرام چرس برآمد کی گئی،ایس ایچ اوچوٹالہ اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم بلال کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 05 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم ماجد اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 05 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے منشیات فروش ملزمان عدنان اور اسرار کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مجموعی طور پر02 کلو 890 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 01کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی ،ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم نشاد مسیح کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01 کلو 220 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او سول لائن اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم ابراہیم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01 کلو 160 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او للہ اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے500 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے زہر قاتل ہے جسکا قلع قمعہ کرنا ہمارا فرض ہے،ضلع جہلم کو منشیات فروشی سے پاک کرنا میرا مشن ہے جو جاری رہے گا، ، ڈی پی او جہلم کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے پولیس افسران کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان۔






0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page