top of page

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 02منشیات فروش ملزمان سمیت 04شراب سپلائرز ملزمان گرفتار ،مجموعی طور 02کلو 410گرام چرس اور 45لیٹر شراب برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم سے)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 02منشیات فروش ملزمان سمیت 04شراب سپلائرز ملزمان گرفتار ،مجموعی طور 02کلو 410گرام چرس اور 45لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر شہزادکو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 50گرام چرس برآمد،کالاگجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 360گرام چرس برآمد ،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02شراب ملزمان محمد عدنان اور عرفان پرویز کر گرفتار کر لیا ،ملزم محمد عدنان سے 10لیٹر اور ملزم عرفان پرویز سے 10لیٹر شراب برآمد جبکہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 شراب سپلائرز ملزمان محمد سجاد اور محمد عنایت کو گرفتار کر لیا،ملزم محمد سجاد سے 05لیٹر شراب برآمد اور ملزم محمد عنایت سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


0 comments
bottom of page