top of page

جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، مقدمات درج



جہلم(ظہیر عباس)  تھانہ سول لائن اور تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ملزمان گرفتار، مقدمات درج  تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر پولیس کا ایکشن ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے سنوکر پر جواء کھیلنے والے 5 قمار باز گرفتار کر لیے ملزمان میں کامران، یاسر، احسن، قاسم اور احتشام شامل ہیں ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 42170 روپے، 7 موبائل فون اور سنوکر سٹکس برآمد ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے تاش پر جواء کھیلنے والے 7 قمار باز گرفتار کر لیے، ملزمان میں ممتاز، اسحاق، عباس، شکیل، صادق، سیف اور اجمل شامل ہیں ملزمان سے داؤ پر لگی رقم  18780 روپے، 3 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، جن کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی  ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او پنڈدادنخان، ایس ایچ او سول لائنز معہ ٹیمز کو شاباش 




0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page