top of page

جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,04 شراب سپلائرز گرفتار، 280لٹر شراب برآمد

جہلم ( ظہیر عباس Jhelumnews.uk )جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,04 شراب سپلائرز گرفتار، ملزمان سے مجموعی طور پر280لیٹر شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے,04 شراب سپلائرز کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے مجموعی طور پر280لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم عمران کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 140 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اقبال اور ملزم نوید کو گرفتار کر لیا،ملزما ن سے مجموعی طور پر 110لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،چوکی انچارج سٹی دینہ اور ٹیم نے کروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



0 comments
bottom of page