top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم: پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، تاش و گولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 10 سٹہ باز گرفتار



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )صدر پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، تاش و گولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 10 سٹہ باز گرفتار ، پولیس نے آلات سٹہ بازی و داؤ پر لگی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ تاش پر جواء کھیلنے والے ملزمان میں پرویز، سیموئیل، صادق، نیئل، نعیم، یوسف ناز، یوسف مسیح، زبیر، رزاق مسیح، جارج کھوکھر شامل ہیں ،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 23250 روپے، 07 موبائلز، تاش کی ڈبیاں، گولی دانہ اور تاش کے پتے برآمد کر لی گئی ۔ پولیس کا کہنا ھے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈپی پی او جہلم کے مطابق قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، جس کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او صدر اور ان کی ٹیم کو اس کاروائی پرشاباش دی ھے




0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page