top of page

جہلم پولیس کا ایکشن۔7 منشیات فروش ملزمان سمیت 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

جہلم (ظہیر عباس)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری7 منشیات فروش ملزمان سمیت 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، ہیروئن، شراب، بندوق، پسٹل معہ روندز برآمد، الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروش ملزمان اسد، خاور، ندیم اور عمران کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 80 لیٹر شراب برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے جبکہناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم قمر سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ،تھانہ پنڈدادنخان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان تصور اور ناصر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمدہوئی جبکہناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم اسلم کو گرفتار کیا،ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ،تھانہ منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ذاکر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 520 گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ،جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم عدن کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 8 پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔




0 comments
bottom of page