top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3 ملزمان گرفتار

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )

جہلم پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار،

ملزمان سے پٹاخے، چائنہ ماچس، پھل جھڑیاں اور شرنائیاں برآمد، الگ الگ مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت والے ملزمان نقی عباس اور لیاقت کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 65 چھوٹی ڈبیاں پٹاخے، 58 عدد چائنہ ماچس، 20 پھل جھڑیاں اور 40 شرنائیاں برآمد، للہ پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم امیر ک گرفتار کر لیا،

ملزم سے 100 ڈبیاں ماچس پٹاخہ، 10 ڈبیاں پھل جھڑیاں اور 1 درجن شرنائیاں برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے

پولیس ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت پولیا کی زمہ داری ھے ۔

0 comments

Комментарии

Оценка: 0 из 5 звезд.
Еще нет оценок

Добавить рейтинг
bottom of page