top of page

جہلم پولیس نے 5 سالہ بچے عثمان کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا


جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) عید کے موقع پر بھی جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنے سے ملانے کی روایت برقرار 5 سالہ بچے عثمان کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا، عثمان گھر سے باہر نکلا جو کھیلتے ہوئے گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا، واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او منگلا راجہ آیاز اور ٹیم نے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ عثمان کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

0 comments
bottom of page