top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم پولیس نے 4 ملزمان گرفتار کر لئے، 2کلو 640 گرام چرس اور 20 لیٹر اور 10بوتل شراب برآمد


جہلم (ظہیر عباس Jhelumnews.uk)جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن،تفصلات کے مطابق جہلم پولیس نے 04 ملزمان گرفتار کر لئے، 02کلو 640 گرام چرس اور 20 لیٹر اور 10بوتل شراب برآمد،ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو320گرام چرس برآمد، ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سبز علی خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 320گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائرز راجب مسیح اور نوید سٹیفن کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 10بوتل شراب اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page