top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم پولیس نے یوم آزادی 14 اگست کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس نے یوم آزادی 14 اگست کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ضلع بھر میں یوم آزادی 14 اگست کی 12 تقریبات پر جہلم پولیس کے چاق و چوبند افسران و جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے 5 ڈی ایس پیز، 7 انسپکٹرز، 12 ایس ایچ اوز سمیت 650 جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام کیلئے ایلیٹ فورس اور محافظ فورس کی ٹیمیں بھی گشت کرتی رہیں گی، خواتین اور فیملیز کے تحفظ کے لئے تفریحی مقامات پر بھی پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پکٹس اور سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دیں گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات اور ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ہلڑبازی، ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، کسی کو بھی خواتین اور فیملیز کو حراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page