top of page

جہلم پولیس نے بھٹکے ھوئے بچوں کو اپنوں سے ملوا دیا ، والدین خوشی سے نڈھال

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم پولیس نے بھٹکے ھوئے بچوں کو اپنوں سے ملوا دیا ، ڈی پی او جہلم کی طرف سے پولیس کو شاباشی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے بھٹکے ھوئے بچوں کو اپنوں سے ملوا دیا جن میں کالا گجراں پولیس نے 5 سالہ غلام مجتبیٰ کو تلاش کرکے اسکے گھر والوں کے حوالے کیا جبکہ چوکی سٹی دینہ پولیس نے بھی 3 سالہ فاطمہ کو تلاش کرکے اسکے ورثا کے حوالے کیا ۔ والدین اپنے اپنے بچوں کو پولیس کی حفاظت میں پاکر خوشی سے نڈھال تھے دوسری طرف بچے بھی اپنے گھر والوں سے ملکر خاصے مطمئن تھے ۔ پولیس کے مطابق بچوں کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے اور ایسے معاملات کو حل کرکے ہمیں بھی دلی مسرت ھوتی ھے اور ععام کی طرف سے حوصلہ افزائی کر نے پر ہمارے اندر بھی عوام دوست اور ہمدردی کے جزبے کو مزید تقویت ملتی ھے ۔

0 comments
bottom of page