top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بیٹے کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تمام ملزمان گرفتار کر لئے

Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر



جہلم:جہلم پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بیٹے کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تمام ملزمان، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ گینگ گرفتار کر لئے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم علی حمزہ سمیت علی تارڈ، قاسم بھٹی اور علی حسن عرف راجہ گوما کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے محمد عمیر کو 7 ماہ قبل اغواء کر کے تاوان کا مطالبہ کیا جس پر پنڈدادنخان پولیس نے مغوی کو بازیاب کروا لیا تھا۔ ملزم سے چرس 5 کلو 250 گرام اور 5 ہزار روپے برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم علی حمزہ برریمانڈ جسمانی ہے جس سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے۔ جہلم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے۔ (تصویر: عامر کیانی) دوسری بڑی کارروائی میں سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان سمیت ساتھی ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد یاسین، ثمینہ اکرم، ایمان شفیق اور عشا قیصر شامل ہیں۔ ملزمان نے ارمان شفیق کو قتل کرنے کے بعد اس کے اغواء کا ڈرامہ رچایا اور نعش کو دریا میں پھینک دیا۔ سول لائینز پولیس نے منڈی بہاوالدین کے علاقہ سے نعش نہر سے قبضہ میں لی، واقعہ میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ تیسری بڑی کارروائی میں دینہ پولیس نے بین الاضلاعی نیاری گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں محمد اشرف، نصیر احمد اور ضیاء اللہ شامل ہیں۔ ملزمان اٹک پمپ دینہ کی بڑی واردات میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان سے 1223000 روپے 14تولہ طلائی زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ پسٹل 30 بور 2 عددبھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ چوتھی کارروائی میں ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظہر شاہ گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں مظہر حسین شاہ،جہانگیر علی، اعتزاز الحسن، شہباز احمد اورگلفراز احمد شامل ہیں۔ ملزمان سے 3 لاکھ91 ہزار800 روپے نقدی، مسروقہ کار مالیتی 19 لاکھ، 2 عدد مسروقہ موٹر سائیکلز اور 1 عدد آئی فون بھی برآمد کر کے ملزمان سے 3 پسٹل 30 بور اور پسٹل 32 بور معہ رونڈز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پانچویں کارروائی میں جلالپور شریف پولیس نے ڈکیت گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں شاہد عمران، نجف علی، ملک یاسر، بابر علی اور بشریٰ بی بی شامل ہیں۔ ملزمان، ملزمہ بشریٰ بی بی کے گھر قیام کر کے اپنے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے۔ ملزمان سے مال مسروقہ مالیتی 18 لاکھ روپے، 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم، طلائی زیورات 2 تولہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور 5 عدد مسروقہ موبائلز فونز برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک جاری ہے۔ چھٹی اہم کارروائی میں کالاگجراں پولیس نے اہم کاروئی کرتے 2 گینگز کو گرفتار کر لیا، ندیم گینگ میں ندیم سرور، حسن علی اور گلنار ندیم شامل ہیں جبکہ بلال گینگ میں بلال مظہر اور عاقب خان شامل ہیں۔ ملزمان سے 6لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لئےگئے ہیں، ملزمان سے پسٹل 2 عدد 30 بور برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم کا پولیس ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page