top of page

جہلم پنڈدادن خان روڈ پر سڑک پر پڑی ہوئی مٹی دلدل بن جانے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

دھریالہ جالپ ( شیخ عبد العزیز) بارش کا سلسلہ رک جانے کے باوجود بھی جہلم پنڈدادن خان روڈ پر پیر چک کے مقام پر سڑک پر پڑی ہوئی مٹی دلدل بن جانے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ایسے لگتا ہے کہ اس سڑک کو بنوانے کے لیے کوئی امیدوار اسمبلی متحرک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ہوگا اور نہ ہی کوئی اس سڑک کو بنوانے میں دلچسپی لے رہا ہے الیکشن ملتوی ہونے سے قبل امیدوار اسمبلی اس کو بنوانے کے دعوے بھی کر رہے تھے اور عوام میں یہ شو کر رہے تھے کہ ان جیسا کوئی بھی عوام کا خیر خواہ نہیں ہے سڑک پر پڑی ہوئی مٹی میں ایک لوڈ گاڑی پھنس جاتی ہے تو کئی کئی گھنٹوں تک ٹریفک بند رہتی ہے اقتدار کے بھوکے یہ لوگ ایک دوسرے پر تو کیچڑ اچھالنے کےلئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے عوامی حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ کیچڑ اچھالنے کی بجائے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تھوڑی سی کوشش اس سڑک کو بنوانے میں کرلیں تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اچھائی کے کام میں ان کا حصہ بھی پڑ جائے

0 comments
bottom of page