top of page

جہلم:پری بجٹ اجلاس ،تاجر وں کی ملاقات ،صدرملک محمد اقبال اعوان کی شرکت



جہلم (دلنواز احمدJhelumnews.uk )پری بجٹ اجلاس ،تاجروں سے ملاقات ۔ صدرمرکزی انجمن تاجران جہلم(رجسٹر ڈ)ملک محمد اقبال اعوان کی جہلم سے شرکت ،اہم امور پرتبادلہ خیال ہوا ،تاجر رہنماوں کی ایف بی آر آفس اسلام آباد آمد ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، طارق باجوہ، طارق پاشا، اشفاق تولہ، چئیرمین ایف بی آر، ممبر آپریشن و دیگر ایف بی آر حکام موجود تھے ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے چئیرمین سپریم کونسل نعیم میر، چئیرمین پائنیر گروپ علی حسام اصغر،قائم مقام جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران یسین مینگل،سرپرست اعلی ہارون میمن، پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری پنجاب عبدالروف مغل، لاھور کے صدر شاہد نزیر، چئیرمین لاھور سہیل بٹ، جنرل سیکرٹری لاھور میاں خلیل عبیر، فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر تاج عباسی، صدرمرکزی انجمن تاجران جہلم(رجسٹر ڈ)جہلم کے صدر حاجی اقبال اعوان، چیمبر آف سمال ٹریڈرز راولپنڈی کے صدر طارق جدون، جیولرز ایسوسی راولپنڈی کے صدر شیخ آصف ادریس، رانا عبدالقدوس، راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ سمیت دیگر تاجر رھنما شریک ھوئے تاجررھنماوں نے دکانوں کے رقبے کے اعتبار سے سیلزٹیکس رجسٹریشن کے قانون کو آنیوالے بجٹ میں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تاجر رھنماوں نے مروجہ پی او ایس نظام کو امتیازی اور غیر منصفانہ قرار دیا اور اس قانون کو تبدیل کرنے اور آمدن بڑھانے کا دیگر کوئی ذریعہ اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے تاجر رھنماوں نے ایف بی آرکو نئے سرے سے تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے اور سادہ ریٹرن فارم جاری کرنے کا مطالبہ کردیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو تاجر رھنماوں کے تحفظات دور کرنے کی ھدایات جاری کردیں ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے منگل تک تمام تجاویز کو حتمی شکل دے کر آنیوالے بجٹ کا حصہ بنانے کی ھدایات جاری کردیں ۔آل پاکستان انجمن تاجران کی قیادت منگل کے روز دوبارہ ایف بی آر حکام کے ساتھ ملکر تجاویز کو فائنل کرے گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page