top of page

جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں کا اجلاس۔الیکشن2023 سے پہلے نئے ووٹوں کے اندراج کافیصلہ

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے گزشتہ روز ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں جہلم پریس کلب کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں پر اور نئے ورکنگ صحافیوں کو ووٹ کے حق کے لیے بات چیت نی کی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے سئنیر صحافیوں نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے آنے والے ورکنگ صحافیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے بارے میں بات چیت کی گئی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ورکنگ صحافیوں کو ایک سال ہوچکا ہے ان کو جہلم پریس کلب کے آئین کے مطابق ممبر بنایا جائے گا جبکہ تین سال یا اس سے زیادہ کا وقت ہونے پر ان صحافیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اب کسی کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا صحافی کو اس کا حق ملے گا اور ہم اس کے حق کے لیے تمام آپشن بھی استعمال کریں گے جو کہ آئین میں لکھا ہوا ہے میٹنگ میں 2023 کی الیکشن سے پہلے نئے صحافیوں کی پریس کلب میں ممبر شپ اور ان کے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے متفقہ طور پر مشاورت مکمل کی گئی جہلم پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے بار بار وعدے کرنے کے باوجود کئی صحافی ابھی تک ممبر بننے اور ووٹ سے محروم ہیں اب پریس کلب کی طرف سے کوئی بھی زیادتی براداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ جہلم پریس کلب کی طرف سے ووٹ اور ممبر بنانے والی 5 رکنی کمیٹی نے بھی ہاتھ کھڑے کر دییے تھے اور چھ ماہ میں وہ ایک اجلاس بھی نہ بلا سکی تھی جس کی وجہ سے نئے صحافیوں کے تحفظات بڑھ گئے میٹنگ میں بڑی تعداد میں صحافی برادری نے شرکت سوہاوہ اور دینہ کے صحافیوں نے بھی خصوصی طور پر اس اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں راجہ جہانزیب احسن وحید جرار حسین ندیم ساجد مغل مصطفیٰ بٹ اشرف جنجوعہ مشرف سلیم محمد رضوان بلال رضا مرزا فراز بیگ شیخ زلفی مقصود احمد ڈاکٹر اعجاز اعوان سید ذوالقرنین شاہ. عبدالرحمن قادری سجاد بیگ ثاقب کشمیری انیس الرحمن بٹ عبدالمنان سرور حسین بٹ فتح خان چوہدری قاسم سجاد راجہ عبدالوحید اور نعیم احمد بھٹی نے شرکت کی


0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page