top of page

جہلم ( پروفیسر خورشید ڈار ) میونسپل کمیٹی دینہ,فرحت جمیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد میاں سہیل نے چارج سنبھال لیا


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار ) فرحت جمیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد میاں سہیل نے چارج سنبھال لیا میونسپل کمیٹی دینہ کے ہیڈ کلرک فرحت جمیل چند روز قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے ان کی پوسٹ پر میاں سہیل کو مامور کر دیا گیا ہے میاں سہیل میونسپل کمیٹی دینہ میں سب سے پرانے اہلکار ہیں میاں صاحب کی خوبی ہے کہ تمام افیسران ان پر اعتبار کرتے ہیں گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے میاں سہیل نے کہا ہے کہ شہر دینہ ہمارے گھر کی طرح ہے اس کی جملہ ضروریات کو پورا کرنا ہمارے دفتر کی ذمہ داری ہے ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ ہر شہری کا کام ناصرف فوری ہو بلکہ اس کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے گا میری اولین کوشش ہوگی کہ زیر التواء معاملات کو فوری حل کیا جائے میاں صاحب کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے چیف افیسر بلدیہ دینہ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ہمہ وقت میسر ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page