جہلم(پروفیسر خورشید ڈار سے)طالبات کی فیسوں میں غبن کرنے پر سرکاری کالج کا کلرک گرفتار ، کالج انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی ھوگی ڈی سی جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق
تفصیلات کے مطابق سول لائن پر واقع گرلز کالج کے کلرک فاروق حسین نے 50 سے زائد فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی طالبات سے داخلہ فیس لے کر جمع نہیں کروائی تھی ، راوالپنڈی بورڈ نے داخلہ فیس جمع نہ ھونے پر طالبات کی رولنمبر سلپ جاری نہیں کی ، جس سے طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ۔ گذشتہ روز طالبات والدین کے ھمراہ احتجاج ھو کر ڈی سی آفس پہنچ گئیں ۔ اور بتایا کل ھمارا پیپر ھے اور ھماری رولنمبر سلپ جاری نہ ھونے سے ھمارا سال ضائع ھو جائے گا ۔ ڈی سی جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے حکم پر کلرک فاروق حسین کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا اور کالج انتظامیہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ۔۔۔!!!
Comments