جہلم(پروفیسر خورشید ڈار )دینہ کے دو سینئر صحافیوں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں عوامی مسائل زیر بحث،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے دوسینئرصحافیوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات کی۔یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں شہر کے جملہ مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے انتہائی خوشگوار موڈ میں کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔منگلا روڈ کی تجاوزات کو تفصیلا زیر بحث لایا گیا۔میڈم کو یہ تجویز دی گئی کہ منگلا روڈ کے وسط میں ڈیوائڈر لگایا جائے۔ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے یقین دہانی کروائی کہ اس کا حل ضرور نکالا جائے گا۔حلقہ ٹھیکریاں کا کمپیوٹرائز نہ ہونا بھی زیر بحث لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان پچیدہ مسائل سے میں بخوبی اگاہ ہوں۔انہوں نے اس دیرینہ مسئلہ کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔20 کنال کا رقبہ جو برائے قبرستان حاصل کیا گیا تھا اس کی چار دیواری کے نہ ہونے سے متعلق بھی اگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے قبرستان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چار دیواری بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔چونکہ جملہ مسائل کا تعلق اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر سے متعلقہ ہے لہذا انہوں نے یہ کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ پروفیشنل افیسر ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ وہ درج بالا مسائل کو حل کروانے میں معاونت کریں گی۔آنے والے وقت میں جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی آر ٹی اے جہلم عوام تک اس کا فائدہ ضرور پہنچائیں گے۔ملاقات میں دینہ میں صفائی کے ناقص انتظامات بھی زیر بحث لائے گئے۔عوام کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں مفاد عوام ہر سپیشلسٹ ڈاکٹر کو ہفتے میں ایک دن مریضوں کے چیک اپ کی ہدایات جاری کیں۔اس سلسلے میں انہوں نے سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات کو بھی اعتماد میں لیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments