top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں کام کرنے والے خاکروب گورنمنٹ کے ملازم نہیں بلکہ ان کی تقرری ایک پرائیویٹ کمپنی کرتی ہے ڈاکٹر محمد آصف میڈیکل ایم ایس سول ہسپتال جہلم

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں کام کرنے والے خاکروب گورنمنٹ کے ملازم نہیں بلکہ ان کی تقرری ایک پرائیویٹ کمپنی کرتی ہے ڈاکٹر محمد آصف میڈیکل ایم ایس سول ہسپتال جہلم ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کام کرنے والے خاکروبوں نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کی بنا پر ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کی صفائی کا مسلہ بن چکا ہے بلاشبہ کام کرنے والے ملازم کو معاوضہ بروقت ملنا اشد ضروری ہے مزکورہ ہسپتال کے ایم ایس نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ خاکروبوں کو جو چند ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اس کا انھیں ذاتی طور پر دکھ ہے مزکورہ کمپنیوں کو ایم ایس جہلم نے ضابطے کے مطابق کام نا کرنے کی وجہ سے لاکھوں روپے جرمانہ بھی کیا ہے ہسپتال ہذا میں کام کرنے والے خاکروبوں کا ٹھیکہ ایک نئی کمپنی نے لے لیا ہے جس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان خاکروبوں کو 5 تاریخ کو تنخواہ ادا کر دی جائے گی نیز ان کی تنخواہوں میں اضافہ بھی ہوگا اب ایم ایس سول ہسپتال جہلم سابقہ دو کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان کی گزشتہ مہینوں کی تنخواہ واگزار کروائی جا سکے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تنخواہ کا مسلہ بہت جلد حل ہو جائے گا اگر یہ گورنمنٹ ملازم ہوتے تو ان کو تنخواہ ہر ماہ کی یکم تاریخ کو دینا میرے فرائض میں ہے بہرحال بحثیت ایم ایس جہلم میں ان کے حقوق کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے رابطہ جاری رکھوں گا اور تب تک چین سے بیٹھوں گا جب تک انھیں گزشتہ تنخواہ نہیں دی جاتی ایم ایس کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے ادارے کے ساتھ ہونی چاہیے آگر کوئی فرد اپنے حق سے محروم ہو جاتا ہے تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدو جہد کرنی چاہیے حدود سے تجاوز کرنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page