top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی جانب سے ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کے اعزاز میں پرتكلف ڈنرکا اہتمام


جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی جانب سے ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کے اعزاز میں پرتكلف ڈنر

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کے نجی ہوٹل میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے سابق سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم فاروق احمد بنگش کی صحت یابی پر ان کے اعزاز میں پرتكلف ڈنر کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات اور ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او جہلم سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ، ڈاکٹر عدنان نجب ، ڈاکٹر نصیر احمد ،ڈاکٹر خالد محمود ، ڈاکٹر روداب عرفان ، ڈاکٹر امتیاز ڈار ، ڈاکٹر شوکت محمود ، ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ ، سرجن سید شبیر اختر شاہ ، لیڈی ڈاکٹر شمع راجہ اور انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ارشاد علی تنیو کے علاوہ بانی سرپرست جہلم سول سوسائٹی آرگنائزیشن فورم محمد غیاث الدین بلبن نے اپنے اپنے خطاب میں سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم فاروق احمد بنگش اور سابق سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔۔ان کی صحت یابی پر اللّه پاک کا شکر ادا کیا گیا اور ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کو ان تھک خدمات پر سلام پیش کیا۔ڈاکٹر وسیم اقبال اور فاروق احمد بنگش نے اپنے خطاب میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کا بے حد شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے اتنے شاندار انتظامات کئے اور دیرینہ دوستوں کو اکھٹا ہونے کا موقع مہیا کیا۔وہ ڈاکٹرز کی خوشی غمی میں سب سے پہلے شریک ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی دعاؤں کی بدولت ہی ہم آپ کے ساتھ موجود ہیں۔ڈاکٹر سید زبیر یونس ،ڈاکٹر سید عاصم رضوی ،ڈاکٹر توقیر ارشد ،ڈاکٹر رمیض ،ڈاکٹر مظھر شبلی ،ڈاکٹر ضمیر منہاس ،ڈاکٹر منصور ،ڈاکٹر جاذب ،ڈاکٹر ایمن عمران ،ڈاکٹر طفیل رافع ،ڈاکٹر رامین ، ڈاکٹر عبّاس علی ، ڈاکٹر سرفراز ،ڈاکٹر راحیلہ نیّر ،ڈاکٹر نیّر شہزاد ،ڈاکٹر علی شوکت ،ڈاکٹر وحید احمد ، ڈاکٹر عمار ، ڈاکٹر ثقلین اور لیڈی ڈاکٹر عذرا پروین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔لیڈی ڈاکٹر شمع راجہ نے صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کو لیڈروں کا لیڈر قرار دیا۔آخر میں گیسٹ آف آنرز ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور تالیوں کی گونج میں عزت و اکرام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page