top of page

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت سرمد ہسپتال جہلم میں سول سوسائٹی آرگنائزیشن گورننگ کونسل کی میٹنگ کا انعقاد

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت گزشتہ روز سرمد ہسپتال جہلم میں سول سوسائٹی آرگنائزیشن گورننگ کونسل کی میٹنگ ہوئی۔۔بانی فورم غیاث الدین بلبن کے علاوہ جنرل سیکرٹری سید عدیل احمد ، کیمیسٹ ایسوسی ایشن کے شیخ وحید اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فدا الحسن ساہی کے علاوہ پرویز احمد کیانی ، حافظ غلام مصطفیٰ ،ملک محمد اقبال اعوان ،ڈاکٹر اسد مرزا ، عبدلوحید ،سجاد احمد ، مخدوم حسین ،حاجی راجہ اظہر محمود ،توصیف احمد بیگ ، راجہ محمد افضل کیانی ،محمد عثمان غنی اور پروفیسر سہیل احمد نے میٹنگ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔میٹنگ میں فلپائن کی ایمبیسڈر سے ملاقات اور طے پانے والے معاملات زیر بحث آئے۔جہلم میں میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلہ میں بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔جہلم فلپائن دوستی کو سراہا گیا۔تنظیم کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام شرکاء نے قیمتی تجاویز پیش کیں۔ایک ہفتہ بعد دوبارہ میٹنگ بلائی جائے گی۔اور اس کے بعد عظیم تقریب منعقد کی جائے گی۔۔۔جہلم شہر کے جملہ عوامی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔۔۔صدر سول سوسائٹی آرگنائزیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔حافظ غلام مصطفیٰ نے تمام شرکاء کے لئے بہترین کھانے کا انتظام کیا۔یاد رہے سوسائٹی آرگنائزیشن میں جہلم کی تمام فلاحی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔۔۔جو جہلم کے مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں۔۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page