top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار ) ڈاکٹر حفیظ الرحمن چسٹ سپلشٹ کی ریٹائرمنٹ پر تاحال الوداعی پارٹیوں کا سلسلہ جاری،آواری ہوٹل لاہور میں ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار ) ڈاکٹر حفیظ الرحمن چسٹ سپلشٹ کی ریٹائرمنٹ پر تاحال الوداعی پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے یہ امر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے دوران سروس اور بحیثیت صدر میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم جو کارنامے سر انجام دیے ہیں ان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا گزشتہ روز پاکستان چسٹ سوسائٹی پنجاب نے آواری ہوٹل لاہور میں آپ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی پنجاب بھر کے پروفیسرز اور چسٹ سپیشلسٹ نے شرکت کی نامور ڈاکٹرز صاحبان کا تعلق لاہور ۔۔ملتان بہاولپور۔۔۔ فیصل آباد۔۔۔۔ سیالکوٹ ۔۔۔راولپنڈی ۔۔۔۔گجرات ۔۔۔اور اٹک سے تھا پروفیسر رئیس محمد جن کی عمر پچاسی سال سے زائد ہے مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں انہوں نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔۔اس تقریب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید پروفیسر سلمان ایاز پروفیسر ظہیر اختر پروفیسر ایوب پروفیسر برگیڈیئر ظل ہمایوں نے ناصرف شرکت بلکہ خوبصورت الفاظ میں اظہار خیال بھی کیا اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو ایک شیلڈ بھی دی گئی اور ان کے اعزاز میں تمام شرکاء نے تالیاں بھی بجائیں


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page