top of page

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار) مجھے اپنے فرائض منصبی سے آگاہی ہے ہر ممکن طریقے سے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کروں گی سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

مجھے اپنے فرائض منصبی سے آگاہی ہے ہر ممکن طریقے سے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کروں گی سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں کا وفد اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ملا اور شہر کے مسائل کو زیر بحث لایا اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے تمام سوالات سننے کے بعد کہا کہ ریٹ لسٹ کا تعین کرنا اور فراہم کرنا جہلم اور میرے دفتر کی ذمہ داری ہے آگر کوئی فرد ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت نہیں کرتا تو اب اس کے خلاف ہر حالت میں کاروائی ہوگی انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ گلشن نورین چیف آفیسر بلدیہ دینہ کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ان لوگوں کو چک کریں جو سبزی اور فروٹ تو فروخت کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس ریٹ لسٹ نہیں ہے اس حوالے سے سبزی منڈی دینہ منگلا روڈ ریلوے روڈ کو چک کیا جائے گا قصائیوں کی من مانی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مروجہ قوانین کے تحت قصائی بڑا گوشت 700 روپے چھوٹا گوشت 1400 میں فروخت کرنے کا پابند ہے ایسے قصائی جو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کے خلاف نا صرف ایف آئی آر درج ہوگی بلکہ ان کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ مقام افسوس ہے کہ میری واضح ہدایات کے باوجود مسافر بسوں سے اڈہ فیس مروجہ قوانین کے تحت حاصل نہیں کی جاتی وہاں پر زیادتی ہو رہی ہے یقیناً اس معاملے میں کچھ اہلکاران کی وابستگی متعلقہ ٹھیکدار سے ہے لہذا ان کے خلاف میں اب کاروائی کروں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے ہیں میرے نزدیک کسی کی خوشی یا نا خوشی کوئی اہمیت نہیں رکھتی شہریوں کی داد رسی کے لیے میرا دفتر 24 گھنٹے کھلا ہے ۔۔۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page