جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار) حکومت پاکستان پٹرولیم مصنوعات میں اب تک 35 روپے کی کمی کر چکی ہے ۔جہلم کی موجودہ انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام وزیر اعلیٰ پنجاب جہلم کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا حکم صادر فرمائیں ۔۔متاثرین جہلم ۔۔۔ضلع جہلم مسائل کے حوالے سے پنجاب بھر میں نمبر ون پر ہے ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہیں کروایا جاتا یاپھر ریٹ لسٹ مہیا نہیں کی جاتی ایک سروے رپورٹ کے مطابق ماھانہ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکتا ہے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جا سکتی ہے جرمانہ کرنے سے ناجائز منافع حاصل کرنے والے یقیناً اپنے رویے میں تبدیلی لائیں گے ضلع جہلم واحد ضلع ہے جہاں آر ٹی اے کرایہ نامہ تعین نہیں کرتا بلکہ بس اڈے کا منشی کرایہ نامہ تعین کرتا ہے دینہ تا جہلم کا فاصلہ 18 کلومیٹر ہے دینہ تا منارا کا فاصلہ ساڈھے پانچ کلومیٹر ہے 35 روپے فی لیٹر کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز پرانہ کرایہ وصول کرتے ہیں حالانکہ جہلم تا دینہ کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 60 روپے ہونا چاہیے دینہ تا منارا کا کرایہ 40 روپے ہونا چاہیے ایسا کون کروائے گا ؟؟آر ٹی اے جہلم کو ٹرانسپورٹرز کے مفاد عزیز ہیں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ان حالات میں عوام کی اکثریت مسلم لیگ ن سے اپنا تعلق ختم کر لے گی وقت کا تقاضا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب جہلم کی طرف توجہ مبذول فرمائیں تاکہ غریب عوام بھی سکھ کا سانس لیں
top of page
bottom of page
Comments