top of page

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)جہلم کو مثالی ضلع بنانے کے لیے ایم این اے بلال اظہر کیانی نے عملی اقدامات شروع کر دیئے ۔کوارڈینیٹر بلال اظہر کیانی راجہ تفضل علی

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)جہلم کو مثالی ضلع بنانے کے لیے ایم این اے بلال اظہر کیانی نے عملی اقدامات شروع کر دیئے ۔کوارڈینیٹر بلال اظہر کیانی راجہ تفضل علی ۔ان خیالات کا اظہار کوارڈینیٹر ایم این اے حلقہ این اے 60 راجہ تفضل علی نے کیا انہوں نے کہا بلال اظہر کیانی نے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیا اس امر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ماضی قریب میں سابقہ حکومتوں نے ضلع جہلم کو تعلیمی پسماندگی کی حوالے سے کوئی توجہ نہ دی بلال حضر کیانی کا یہ عمل جہلم کی عوام کے لیے احسان اعظیم ہے کہ انہوں نے پہلے چھکے میں 57 کے قریب سکولوں کی قسمت تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے مصدقہ ذرائع کے مطابق 15 ہائی سکولوں کو ہائیرزسکولز کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ چار ایسے سکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی ترجیح بنیادوں پر نئی عمارت بنائی جائے گی نیز کھیلوں کے میدان بنائےجائے گے اسی طرح نو ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے اسی ترتیب کے ساتھ 24 پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے اس تعلیم دوست انقلاب سے طلباء اور طالبات معقول وجوہات کی بنیاد پر جو تعلیم ترک کر دیتے تھے اب ان کے لیے اسانی ہو گئی ہے کہ اب وہ ہائیر ایجوکیشن حاصل کر سکتے ہیں بلال اظہر کیانی کےاس عمل سے ضلع بھر کے مرد و خواتین کو روزگار کے مواقع بھی میسر ائیں گے بلال اظہر کیانی نے الیکشن مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ جہلم کو میں محرومیوں سے نجات لاؤں گا۔انہوں نے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر کے دکھا دیا ہے۔



0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page