جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار) تین مئی یوم صحافت کے حوالے سے تحصیل پریس کلب دینہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تحصیل صدر جرار حسین میر نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت حق سچ کا نام ہے ایسے صحافی جو خبر شائع کرنے سے قبل تحقیق کرتے ہیں معاشرے میں ان کا مقام اعلیٰ ہوتا ہے صحافی کا کام پسند نا پسند کا نام نہیں بلکہ سماجی مسائل کو دلیل کے ساتھ اجاگر کرنا مثبت صحافت کا نام ہے حکومت آتی رہتی ہیں اور چلی جاتی ہیں ایک ذمہ دار صحافی کا فرض بنتا ہے کہ وہ ریاست کے ساتھ وابستگی رکھتے ہوئے ریاست کی فلاح و بہبود کے متعلق اظہار خیال کریں اس پروفیشن سے وابستہ لوگ جب مصلحت کا شکار ہوتے ہیں تو تباہی کا آغاز ہوتا ہے سلام ہے ان صحافیوں کو جنہوں نے فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں نامساعد حالات کے باوجود اپنی صحافی ذمہ داری پوری کی ہے اور جام شہادت نوش کیا ہے حکومت وقت اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے لیے جب صحافیوں کی زندگیوں کو تنگ کرتی ہے تو ریاست کا شیرازہ بکھر جاتا ہے مادر وطن کے ساتھ صحافی کی ہمدردی اولین ترجیح ہونی چاہیے گرد و نواح کے مسائل کو اُجاگر کرنا ان کے اسباب بیان کرنا اور ان کے حل کے لیے تجویز دینا ایک پڑھے لکھے صحافی کی اولین ذمہ داری ہے
top of page
bottom of page
Comments