top of page

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)العصر سکول سسٹم نکودر دینہ کیمپکس میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)العصر سکول سسٹم نکودر کیمپکس میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ،جس کا اغاز تلاوت قران پاک نعت شریف سے کیا گیا تقریب میں علاقے کی اہم سیاسی سماجی شخصیات سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی ننھے منے بچوں نے سٹیج پر مختلف ترانوں، نغموں، ٹیبلوز پر شاندار پرفارمنس پیش کر کے خوب داد وصول کی جب بچوں نے فلسطین کے مسلمانوں پر ڈھا ئے جانے والے مظالم پر ٹیبلو پیش کیا تو ہر انکھ اشک بار تھی فرسٹ ،سیکنڈ، تھرڈ پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے سٹیج پرفارمنس اور رزلٹ میں کامیابی پر بچوں کے والدین خوش نظر ائے اس موقع پر ڈائریکٹر العصر سکول سسٹم نکودر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں والدین کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں ایسے سکولوز کا انتخاب کریں جہاں ان کے بچے دین ودنیا دونوں کی تعلمات لے سکیں یہ ان کا نہیں ملک قوم کا سرمایہ ہے میں بچوں کے والدین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شرکت کر کے رونق بخشی تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والے بچوں میں ڈائریکٹر العصر سکول سسٹم نکودر کیمپکس اور علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات نے انعامات تقسیم کیے


0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page