top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:پرائیویٹ گاڑی پرجھنڈا لگا کر خود کو منسٹر ظاہر کرنے والے 2 ملزمان گرفتار



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کاروائی،پرائیوٹ گاڑی پرجھنڈا لگا کر خود کو منسٹر ظاہر کرنے والے 02 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ملزمان کی شناخت اشتیاق اور لقمان کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان نے غیر قانونی طور پر گاڑی کو جھنڈا لگا کر بلیک پیپر لگا رکھے تھےاور قومی شاہراہ پر تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے،ملزمان نے خود کو منسٹر ظاہر کرنے کے لیےگاڑی پر جھنڈا بھی لگا رکھا تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہناتھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page