top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم! پاک فوج تیری جرات کو سلام ۔ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے پاکستانیوں کے دل ❤️ جیت لیے۔ (رپورٹ ۔ پروفیسر خورشید علی ڈار)

جہلم ( رپورٹ ۔پروفیسر خورشید علی ڈار)

پاک فوج نے وطن عزیز کے مفاد میں افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے خلاف ائیر اٹیک کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں عرصہ دراز سے حکومت وقت افغانستان حکومت کو احتجاج کروا رہی تھی کہ آپ کی سرزمین سے دہشت گرد پاکستان آکر دہشت گردی کرتے ہیں انہوں نے حسب توقع توجہ نہیں دی چند روز قبل دہشت گردوں نے ہمارے اعلیٰ فوجی افسران اور نوجوانوں کو شہید کر دیا اس پر مجبوراً کاروائی کرنا پڑی دشمن کو موثر سبق سکھایا گیا من حیث القوم ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا ہوگا ہم نے کسی کے اشارے پر 200 قاتلوں کو جیل سے رہا کیا کسی کے کہنے پر ان سے مذاکرات کیے گئے یقینا اس سے دہشتگردوں کے حوصلے بڑھے ہماری سیاسی قائدین کا گڈ طالبان بیڈ طالبان کہنا بھی قابل مذمت ہے ان دہشتگردوں نے نا صرف ہمارے سویلین لوگوں کو نشانہ بنایا بلکہ ہماری افواج پر بھی حملے کیے اب وقت آگیا ہے کہ ان کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے ساری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ لوگ جو دہشت گردوں کو سہولت دیتے ہیں ان کے خلاف بھی شدید کاروائی ہونی چاہیے پاکستان کے اندر اس وقت جتنے بھی افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں ان کو فوری پاکستان سے باہر نکال دینا چاہیے ان دہشتگردوں کی وجہ سے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے دیگر ممالک کی طرح حکومت پاکستان کو ملک کے اندر قانون کی پاسداری کروانا ہوگی تاکہ ملک کے اندر امن قائم ہو سکے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page