جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)پاکستان چسٹ سوسائٹی آف پنجاب نے جہلم کے مقامی ہوٹل میں ورلڈ سی او پی ڈی ڈے منایا گیا اس تقریب کے گسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان ملک تھے مذکورہ آفیسر لاہور یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہیں تقریب کے مہمان خصوصی محترم ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم تھے تقریب کے جملہ انتظامی معاملات ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور ڈاکٹر عدنان نجب نے سر انجام دیے آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ڈاکٹر اور سماجی شخصیات کی اکثریت نے اس تقریب میں شرکت کی تقریب کی غرض و غایت یہ تھی کہ عوام کے اندر شعور اجاگر کیا جائے کہ چسٹ کے اندر یہ بیماری کیسے لگتی ہے اس کا تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا ہوگا ماسک کا استعمال ضروری ہے اسموک سے دور رہیں ذرائع کے مطابق 60 ڈاکٹرز نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک نے انتہائی موثر انداز میں سینے میں مذکورہ بیماری کی علامت اسبابِ اور تدارک پر روشنی ڈالی مہمان خصوصی ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے مدعو کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے اس نوعیت کی تقریب بڑی اہمیت کی مالک ہوتی ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
コメント