top of page

جہلم:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت جہلم کے نجی ہوٹل میں اہم کلینیکل میٹنگ کا انعقاد

رپورٹ پروفیسر خورشید ڈار

جہلم کے نجی ہوٹل میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اہم کلینیکل میٹنگ

جہلم(رپورٹ پروفیسر خورشید ڈار )تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت جہلم کے نجی ہوٹل میں اہم کلینیکل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ہمیشہ کی طرح اس میٹنگ میں بھی بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی اور اس میٹنگ کو انتہائی مفید قرار دیا۔ماہر امراض جلد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ڈاکٹر انعم گل اور سینیئر ماہر امراض جلد ڈاکٹر میجر ریاض قمر نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عامر سلطان نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ پروگرام کے انتظامات کو مکمل کیا۔کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر سید زبیر یونس اور سینیئر وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر سید شبیر اختر نے میٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پروگرام کے اختتام پر انفارمیشن سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر ارشاد علی تنیو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر انعم گل اور ڈاکٹر میجر ریاض قمر نے اپنے موضوع پر انتہائی معلوماتی گفتگو کی۔تمام ڈاکٹرز نے صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی ان تھک خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔کلینیکل میٹنگ میں سٹیرائیڈ کے متعلق انتہائی تفصیل کے ساتھ مستند ڈاکٹرز صاحبان نے اظہار خیال کیا۔شرکا کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب ترین میٹنگ تھی جس کا کریڈٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو جاتا ہے۔دوران سروس اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے اپنا یہ مشن جاری رکھا ہے جس سے ایک عام آدمی بھی بڑی آسانی کے ساتھ استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page