top of page

جہلم:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن نے 2024/2025 کا شیڈول جاری کر دیا

جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن نے 2024/2025 کا شیڈول جاری کر دیا مصدقہ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر امتیاز ڈار Ex_Dcirmnch جہلم ہونگے جبکہ الیکشن آفیسرز ڈاکٹر عبدستار وی پی پنجاب گجرات ڈویژن الیکشن آفیسر ڈاکٹر نصیر احمد XPD DHDC ہونگے اسی طرح ڈاکٹر خالد محمود اکس ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ہونگے ۔

پی ڈی خان بوتھ

ڈاکٹر محمد شفیق کھوکھر اسی طرح پی ڈی خان بوتھ کے لیے ڈاکٹر مختار مرزا اسی طرح الیکشن آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار ہونگے پی ایم اے جہلم کے آئین آرٹیکل 19 کلاز iv الیکشن شیڈول درج ذیل ہے پولنگ ٹائم۔9 بجے صبح تا 5۔بجے شام بتاریخ 3/12/23 .

20 اکتوبر 2 بجے تا 4 بجے اعترازات سنیں جائیں گے 22 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی اسی طرح 24/25 اکتوبر کو نومینیشن پیپرز پر کاروائی ہوگی امیدوران کی حتمی لسٹ مورخہ 27 اکتوبر کو جاری کر دی جائے گی 30 اکتوبر کو امیدوران کے خلاف اعترازات سنیں جائیں گے اور دو بجے تا 4 بجے حتمی فیصلہ کر دیا جائے گا۔

یکم نومبر امیدوران کی لسٹ جاری کی جائے گی 3 نومبر کو امیدوران اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں پانچ نومبر کو حتمی امیدوران کی لسٹ جاری کر دی جائے گی طے شدہ پالیسی کے تحت رزلٹ اسی شام جاری کر دیا جائے گا ۔فائنل لسٹ جاری کرنے کے بعد کوئی اپیل قابل سماعت نہ ہوگی

نومینیشن فیس ۔

صدر کے لیے فیس 15000 ہوگی ایس وی پی کے لیے 10000

جنرل سیکرٹری کے لیے 10000

آفیس بیرر کے لیے 5000

کونسکر اور ایگزیکٹو باڈی نمبر کے لیے 2000 روپے فیس ہوگی

0 comments
bottom of page