جہلم( پروفیسر خورشید ڈار)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے تحت گزشتہ روز ایک کامیاب ترین تقریب ہوئی جس کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن چسٹ سپیشلسٹ تھے اس تقریب میں ضلع جہلم کے نامور ماہر ڈاکٹرز صاحبان نے شرکت کی انہوں نے عوام کے اندر شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے لیکچر دیا کہ اس نوعیت کی بیماری سے انسان کیسے محفوظ رہ سکتا ہے مشہور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید انور نے تشخیص اور منیجمنٹ کے بارے میں بتایا کہ شوگر کو روٹین میں چیک کروانا چاہیے خالی پیٹ اور رینڈم ٹیسٹ کروانا انتہائی مفید ہے اور لائف سٹائل میں تبدیلی انتہائی ضروری ہے معالج کی ہدایت پر کھانا چاہیے اور ساتھ ساتھ ورزش کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ شوگر کے اثر سے گردے و دیگر اعضاء محفوظ رہ سکیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر زبیر نے سر انجام دیے باقی کنسلٹنٹ نے بھی اس موقع پر اظہار کیا تھا میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر علی بشیر ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا نے بھی مذکورہ مرض کے متعلق تفصیلی لیکچر دیا ڈاکٹر عاصم رضوی ڈاکٹر محمود نے بھی اہم نقات بیان کیے بلاشبہ مذکورہ تقریب سے عوام الناس آگاہی حاصل کر کے اپنے آپ کو بیماریوں سے بچا سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے تمام شرکاء کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قیمتی وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت کی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ لوگوں کو ان بیماریوں سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
댓글