دینہ ( رانا عاصم سے)پاسپورٹ بنوانے والوں کے غیر معمولی رش کے باعث ملک بھر میں پاسپورٹ کی تاخیر کا دورانیہ تین ماہ تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق ضلع جہلم سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شہریوں کو ایک مرتبہ پھر پاسپورٹ کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 20 دن کے بجائے 3 ماہ سے زائد، ارجنٹ پاسپورٹ ایک سے ڈیڑھ ماہ اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 20 دن میں کی جا رہی ہے۔غیر معمولی تاخیر کے باعث عمرہ زائرین، ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ بتایا جارہا ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allپننوال افسوسناک حادثہ سمیر نامی طالب علم جاں بحق حادثہ تیز رفتاری سے پیش آیا موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا گیا پنڈدادنخان عبدالحفیظ ساقی...
bottom of page
Comments