top of page

جہلم! پابندی کے باوجود قربانی کے جانوروں کی شہر کے گنجان آباد علاقوں میں فروخت جاری

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk)  حکومت پنجاب کے احکامات ہوا میں شہر میں پابندی کے باوجود قربانی کے جانوروں کی شہر کے گنجان آباد علاقوں میں فروخت جاری ریور روڈ محمدی چوک بلال ٹاؤن میں قربانی کے جانوروں کے کئی باڑے بنا دیے گئے  شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی فروخت انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی مویشی منڈیوں میں کی جائے  تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ قربانی کے جانوروں کی فروخت کو  مویشی منڈیوں میں یقینی بنایا جائے لیکن ان احکامات کو کچھ لوگوں نے ہوا میں اڑا دیا اور قربانی کے جانوروں کی فروخت شہر کے گنجان آباد علاقوں میں جاری ہے شہر کے کئی علاقوں میں لوگوں نے از خود مویشی منڈیاں قائم کر لی ہیں ریور روڈ باغ محلہ شمالی محلہ پیراغائب بلال ٹاؤن محمدی چوک اور کئی دوسرے محلوں میں قربانی کے جانوروں کے  سڑک کے ساتھ ساتھ باڑے بنا دیے گئے اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ان کے خلاف نوٹس لے کیونکہ حکومت پنجاب نے قربانی کے جانوروں کو شہر سے باہر بنائی گئی مویشی منڈیوں میں فروخت کے لیے احکامات جاری کر رکھے ہیں لیکن افسوس کہ انتظامیہ بھی بے بس ہے کہ شہر کے اکثر علاقوں میں قربانی کے جانوروں کو سڑکوں کے ساتھ ساتھ باڑے بنا دیے گئے ہیں سی او میونسپل کمیٹی محمد عثمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قربانی کے جانوروں کے لیے فوجی مل گراؤنڈ میں ایک بڑی مویشی منڈی قائم کی جا رہی ہے جہاں پر قربانی کے جانوروں کو فروخت کے لیے لایا جائے گا اور شہری وہاں جا کر قربانی کے جانور خرید سکیں گے شہر میں کسی بھی جانور کو فروخت کے لیے نہیں لایا جائے گا اور نہ ہی کوئی شخص شہر میں کوئی مویشی منڈی قائم کرے گا  شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کو بند کروایا جائے اور شہر کے اکثر علاقوں میں بنائے گئے باڑوں کو بھی ختم کیا جائے کیونکہ اس سے کئی محلوں اور علاقوں میں تعفن بھی پھیل سکتا ہے 

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page