جہلم (نعیم احمد بھٹی) محلہ اسلام پورہ منشیات کا گڑھ بن چکا ٹوٹی کھولو پوڈر ہی پوڈر جیسے حالات ہوچکے اس وقت محلہ اسلام پورہ منشیات کی خریدو فروخت کا بڑا گڑھ بن چکا نوجوانوں کی جیبوں میں آئس کے سٹارٹر جس سے جہلم بھی بنا ناجائز فروشوں کا سہراب گوٹھ ذرائع کے مطابق ناجائز فروشوں نے اردگرد کے اضلاع سے جہلم میں نقل مکانی شروع کر دی ہے جس سے جہلم کے عوام سخت مایوس ہوچکے پولیس بھی کسی وقت وقتی کاروائیاں کرتی ہے اور ایک دو چھوٹے منشیات فروشوں کو پکڑ لیتی ہے جبکہ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بڑے منشیات فروش منتھلیاں دے کر آزادی سے منشیات فروشی کر رہے ہیں جہلم پولیس کی ناقص کارکردگی پر شہری بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ پولیس کی مرضی کے بغیر یہ منشیات فروشی نہیں ہوسکتی نوجوان نسل منشیات کی لحنت میں بری طرح پھنس چکی چرس آئس پوڈر اور شراب کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے محلہ اسلام پورہ کے شہریوں نے مزید کہا کہ اب تو اس محلے میں رہنا بھی ایک عذاب بن چکا ہے ہمارے بچے اس ماحول میں کیسے رہ سکتے ہیں جہاں ہر گلی میں منشیات بکتی ہو کچھ پولیس اہلکار آتے ہیں تو اپنا نذرانہ لے کر چلے جاتے ہیں آخر پولیس کر کیا رہی ہے علاقے کے ایس ایچ او کو تو پورا اختیار ہوتا ہے اس کے علاقے میں تو ایک چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی کیا یہ علاقہ کچے کا علاقہ بن چکا جہاں پولیس ایکشن کرنے سے بھی ڈرتی ہے اگر پولیس کاروائی کرتی ہے تو پھر یہ منشیات فروش آزاد کیوں؟ شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ اسلام پورہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ہر گلی محلے کو ان منشیات فروشوں سے پاک کیا جائے
top of page
bottom of page
Comments