top of page

جہلم! ٹریفک پولیس کا مختلف اڈہ جات پر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی اور لیکچر کا اہتمام


جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان Jhelumnews.uk ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر اور ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ہارون الرشید نے مختلف اڈہ جات پر جا کر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی اور پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلہ میں لیکچر دیے، شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے ہدایات فراہم کی گئی، شہریوں کو لیکچر دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تیز رفتاری، اوور ٹیکنگ حادثات کا باعث بنتی ہے جس سے آپ کی جان جا سکتی ہے، موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب کی نئی پالیسی پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں بھی خصوصی آگاہی لیکچر دیا، ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 comments
bottom of page