top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 74 ہزار سے زائد لائسنس جاری کر کے تاریخ رقم کر دی

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ٹریفک ھیڈ کوارٹرز میں مانیٹرنگ سینٹر قائم کردیا،کارکردگی کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ

جہلم(ڈاکٹر سہیل امتیاز خان)ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 74 ہزار سے زائد لائسنس جاری کر کے تاریخ رقم کر دی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ٹریفک ھیڈ کوارٹرز میں مانیٹرنگ سینٹر کا قائم کردیا.مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس اور چالان کی کارکردگی کا جائزہ لمحہ بہ لمحہ حاصل کیا جارہا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس .مانیٹرنگ سینٹر کی سرپرستی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ خود کر رہے ہیں گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں 74000 سے زائد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے لاہور 24000 سے زائد لائسنس جاری کر کے پنجاب کے تمام اضلاع سے بازی لئے گیاایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی سی ٹی او لاہور کپٹن (ر) مستنصر فیروز کو شاباش دی .پنجاب کے دوسرے اضلاع بھی بہت محنت سے کام کر رہے ہیں ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈرائیونگ سینٹرز میں بہت رش ہے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ ٹریفک پولیس پنجاب پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ٹریفک پولیس نے رش کے مدنظر لائسنسنگ سینٹرز میں سٹاف کی تعداد کے ساتھ ساتھ ایکسڑا ڈیوٹی ٹائم بھی بڑھا دیا ہے .ٹریفک پولیس پنجاب کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page