جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )دوران ناکہ بندی ایس ایچ او کالا گوجراں کی دبنگ فوری کارروائی، ویگو ڈالہ پر جعلی پولیس آفیسراور اہلکار اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ، کلاشنکوف ، ایمونیشن اور میٹرولا سیٹ بر آمد ، ایف آئی آر درج 2ملزمان پابند سلاسل تفصیلات کے مطابق ملزمان اسرار اور مراد ویگو ڈالا پر پولیس لائٹس لگا کر گھوم رہے تھے کہ جنکو ناکہ بندی پر مشکوک جان کر کالا گجراں پولیس نے روک لیا ۔ پولیس کے روکنے پر ملزمان نے گاڑی بھگا دی جس پر کالا گجراں پولیس نےمناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے تعاقب کر کے ملزمان کو روکنے میں کامیاب ھو گئے ۔دوران تلاشی ملزمان سے پولیس لائٹس، میڑولا سیٹ، کلاشنکوف و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس پر ڈی پی او جہلم کا کہنا ھے کہ خود کو سرکاری افسران ظاہر کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی نرمی کو روا نہیں رکھا جائے گا ۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور آنکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی ھے ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comments