top of page

جہلم:ویلڈن تھانہ صدر پولیس، معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے 2ملزمان گرفتار



ویلڈن تھانہ صدر پولیس، معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے 2ملزمان گرفتار

12سالہ بچے کے ساتھ زیادتی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیا ایس ایچ او تھانہ صدربدر منیر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا

ملزمان بیٹے کو ویران جگہ پر لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی،تھانہ صدر پولیس نے بچے کا میڈیکل کروا کر والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا

، بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،بہت جلد ملزمان سزا کو پہنچ جائیں گے ،، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم (دلنوازاحمد)تھانہ صدرپولیس نے کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو گرفتارکرلیا تفصیلا ت کے مطابق علاقہ تھانہ صدر میں 12سالہ بچے کے ساتھ زیادتی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدربدر منیر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ولی اور سیف کے نام سے ہوئی بچے کے والد نے بتلایا کہ میرا بیٹاکریانہ سٹور پر چیز لینے گیا ملزمان میرے بیٹے کو ویران جگہ پر لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی،تھانہ صدر پولیس نے بچے کا میڈیکل کروا کر والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا اور درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او تھانہ صدر بد منیر اس سے قبل تھانہ چوٹالہ سمیت متعدد تھانوں میں بطور ایس ایچ او خدمات چکے ہیں اور ملزمان کے لیے ان کا نام ایک خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے ،جرائم کے خاتمے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ،، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ، بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں

0 comments
bottom of page