top of page

جہلم!وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصو صی احکامات پر ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن، سید شاہد افتخار بخاری کا سستا رمضان بازار کا اچانک دورہ


جہلم (رپورٹ ۔مصطفیٰ بٹ)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصو صی احکامات پر ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن، سید شاہد افتخار بخاری نے سستا رمضان بازار کا اچانک دورہ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت(توسیع) راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر جہلم میں رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ زراعت و دیگر سٹالوں اور دوکانوں کے ، ریٹس اور معیار کا جائزہ لیا اور دوکانداروں کو تنبیع کی کہ اپنی ریٹ لسٹ واضح جگہ پر چسپاں کریں اور گورنمنٹ ریٹ کے مطابق اشیاء خورد و نوش سستے دامو ں فروخت کریں تاکہ عوام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاء خورد و نوش سستے داموں خرید کر مستفید ہو سکیں- اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عقیل احمد پتافی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل جہلم عابد جاوید، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای اینڈ ایم جہلم فیصل بشیر، اور دیگر ملازمین بھی ان کے ہمراہ تھے ، شاہد افتخار بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 51 کے قریب ایگریکلچر شاپس بنائی گئی ہیں جہاں 13 اشیاء خو ردو نوش پر 25 فیصد تک سبسڈی دی گئی ہے تاکہ غریب عوام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاء خورد و نوش آسانی سے خرید سکیں، یہ ایک مذہبی اور قومی فریضہ ہے جس کا تمام تر سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو جاتا ہے جنہوں نے غریب عوام کے لیے بہت سی آسانیاں پیدا کیں ، تمام اضلا ح میں وافر مقدا ر میں اعلیٰ معیار کی اشیاء عوام الناس کو فراہم کی جا رہی ہیں اور جہاں پر گریڈڈ مال کی ضرو رت ہے وہاں پر گریڈڈ مال فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو حکومت پنجاب کی جا نب سے بہتر سے بہترین اور سستے داموں اشیاء خوردونوش میسر ہوں اور عوام سستے رمضان بازار سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page