top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:وزیراعظم بننے کیلئے اب 172 کی جگہ 169 ووٹ لینے ہونگے ایکس فاٹا کی چھ نشستیں ختم ہو گئیں

دینہ(رپورٹ:ادریس چودھری)وزیراعظم بننے کیلئے اب 172 کی جگہ 169 ووٹ لینے ہونگے ایکس فاٹا کی چھ نشستیں ختم ہو گئیں خیرپور، سانگڑ اور ٹھٹھہ کی ایک ایک نشست کم ہوگئی،الیکشن کمیشن۔خیرپور کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 7 سے کم ہوکر 6 ہوگئیں،نوٹیفکیشن سانگھڑ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 6 سے کم ہوکر 5 ہوگئیں، ٹھٹھہ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 ہوگئیں، ملیر، کراچی ایسٹ اور کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست میں اضافہ ہوگیا، ملیر کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 5 سے بڑھ کر 6 ہوگئیں، کراچی ایسٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں، کراچی سینٹرل کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 8 سے بڑھ کر 9 ہوگئیں،الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں میں سندھ کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل۔حلقہ بندیوں میں سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہوگئی،الیکشن کمیشن،سانگھڑ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 3 سے کم ہوکر 2 رہ گئیںحلقہ بندیوں میں کراچی سائوتھ کی قومی اسمبلی کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا۔کراچی سائوتھ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہوگئیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page