top of page

جہلم: وحید حیدر نے ہائی سکول نمبر 1 کالا گوجراں میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

جہلم(ظہیر عباس) چوہدری وحید حیدر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کالا گوجراں میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے باقی اضلاع کی طرح ضلع جہلم میں بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسی سلسلہ میں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کالا گوجراں میں ڈارک گلاب کا پودا لگا کر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا سینئر ہیڈ ماسٹر راجہ مختار احمد ۔۔ سید شاہد رضا۔۔ محمد جبران۔ نسیم احمد اور ایلیمنٹری سکول ٹیچر محمد شفیق بھٹی نے بھی پودے لگائے سٹاف کے ساتھ ساتھ طلباء نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔چوہدری وحید حیدر کا کہنا ہے کہ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں



0 comments

Recent Posts

See All

منگلا( آصف محمود چودھری)مہتمم ماڈل تھانہ پولیس منگلا انسپکٹر رضوان ملک کی ہمراہ عملہ گزشتہ ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیاں کی گئیں۔رپورٹ جاری

منگلا( آصف محمود چودھری)مہتمم ماڈل تھانہ پولیس منگلا انسپکٹر رضوان ملک کی ہمراہ عملہ گزشتہ ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیاں کی گئیں۔گزشتہ ماہ فروری منشیات فروشوں کیخلاف 5الگ الگ مقد

دینہ:نابالغہ کے ساتھ زنا کا مقدمہ۔ ملزم محمد نعمان کیانی کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانہ کا حکم اور1 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی گئی

www.JhelumNews.uk دینہ ( ادریس چودھری) اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم امجد جاوید لِلہ کی مقدمہ کی موثر پیروی سے زنا کے ملزم کو سزا،نابالغہ کے ساتھ زنا کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد نعمان

bottom of page