top of page

جہلم:والدین پر تشدد کرنے والے 2 ناخلف بیٹوں کے خلاف تحفظ آرنینس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )تھانہ سٹی و صدر پولیس کی 2 ناخلف بیٹوں کے خلاف فوری کاروائی ، والدین پر تشدد کرنے والے 2 ناخلف بیٹوں کے خلاف تحفظ آرنینس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ۔ تھانہ جات میں دو مختلف درخواستیں دی گئیں والدہ کی طرف سے دی گئی ایک درخواست کے مطابق بیٹے فیصل نے ماں اور آسکی بہو پر تشدد کیا اور گالی گلوچ کی، جبکہ دوسرے واقع میں ملزم عامر نے اپنی والدہ پر تشدد کر کے زدو کوب کیا، سٹی پولیس نے والدہ کی درخواست پر ملزم فیصل کو جبکہ صدر پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمات درج کرکے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے مطابق والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے


0 comments
bottom of page