top of page

جہلم!والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے سمیت اقدام قتل کا ملزم گرفتار


جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کی اہم کاروائیاں، والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے سمیت اقدام قتل کا ملزم اور شہری کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار،میرے بیٹے کامران نے مجھ پر تشدد اور زدو کوب کیا اور گھر سے نکال دیا، مدعیہ مقدمہ ایس ایچ او صدر نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ایک اور اہم کاروائی میں ایس ایچ صدر اور ٹیم نے اقدام قتل کے جرم میں ملوث زاہد نامی تیسرا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم نے تیز دھار آلے کے وار سے صہیب نامی شہری کو زخمی کیا تھا، جبکہ ایک اور کاروائی میں شہری کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا،

ملزم کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج

0 comments
bottom of page