top of page

جہلم نیوز کے پنڈدادنخان سے نڈر،دلیر،بہادر ،بےباک صحافی تصور حسین ولیال انتقال کر گئے

تحصیل پنڈدادنخان بے باک اور نڈر صحافی سے محروم ہو گئی۔ جہلم نیوز کی انتظامیہ کا اظہار افسوس ۔ایک مخلص دوست بچھڑنے پر افسردہ

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہونے والا فالج کا اٹیک تصور ولیال کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔ تصور ولیال تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کو اجاگر کرنے کی وجہ سے جانی پہچانی شخصیت اور ایک نامور صحافی تھے جس کی وجہ سے تصور ولیال کی موت کی خبر سن کر صحافی برادری سمیت تمام مقامی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ پوری تحصیل میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ جہلم نیوز کی انتظامیہ سمیت تمام صحافی برادری اپنے دلیر اور مخلص دوست کے بچھڑنے پر افسردہ ہیں۔ جہلم نیوز کے چیف ایڈیٹر ،۔ایڈیٹر ، مینجنگ ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان کو تصور ولیال جیسے لوگوں کی اشد ضرورت تھی اور صحافتی دنیا میں تصور ولیال کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page